وزیراعظم نے چیئرمین سینٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم کا تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں، بھارتی وزیر آبی وسائل کا اعلان، ۳ منصوبوں پر کام شروع
رپورٹ کی طلب
نجی ٹی وی سما نیوز ذرائع کے مطابق، وزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ و سپیکر قومی اسمبلی سے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔ اس رپورٹ کی روشنی میں تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جن گواہوں کی بنیاد پر ہمیں سزا سنائی گئی، گزشتہ سال انہی گواہوں کو سرگودھا کی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ عمر ایوب
تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ
واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا تھا۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی بھاری بھرکم تنخواہوں پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدید ترک ڈرونز کا شاندار ریکارڈ بھارتی فوج کیلئے دردِ سر بن گیا
مالی فحاشی کا بیان
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اچانک بڑے اضافے کو مالی ’فحاشی‘ قرار دیا ہے۔
خواجہ آصف کی مخالفت
خواجہ آصف نے سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے ایکس پر پیغام جاری کیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ اور مراعات میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ غیر معمولی اضافہ مالی فحاشی کے زمرے میں آتا ہے، اور انہوں نے عوام کے حالات کو مدنظر رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔