پنجاب اور کے پی کے میں تنخواہوں میں کتنے اضافے کا امکان ہے؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا
تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا امکان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاق کی طرح خیبر پختونخوا اور پنجاب میں بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں پھر اضافہ، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 562 روپے ہو گئی
خیبر پختونخوا کا بجٹ
ذرائع کے مطابق کے پی کا بجٹ ممکنہ طور پر 2 ہزار 70 ارب روپے کا ہوگا، جاری اخراجات کے لیے 13 سو 52 ارب روپے، تنخواہوں کے لیے 680 ارب روپے اور پنشن کے لیے 200 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کی مد میں 11 سو 48 ارب روپے ملنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفارت خانہ پاکستان ابو ظہبی میں ڈاکٹر اسلم تساور بھٹہ کی تصنیف “زبانِ یارِ من ترکی” کی رونمائی
پنجاب کے بجٹ میں ممکنہ تبدیلیاں
ادھر پنجاب کے اگلے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے اور تعلیم کے لیے 110 ارب روپے زیادہ رکھے جانے کا امکان ہے جب کہ صوبائی بجٹ 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔
نئے ٹیکس اور دیگر فنڈز
ذرائع کے مطابق پنجاب کے بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا، صحت پر 90 ارب روپے زیادہ رکھے جائیں گے، کسانوں کو گندم، چاول کے بیج اور کھاد کے لیے اضافی فنڈز مہیا کیے جانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔








