کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے کراچی میں محسوس کئے گئے
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ارکان کانگریس کی بانی سے ملاقات سے متعلق میرے سامنے کوئی بات نہیں ہوئی:عاطف خان
زلزلے کی تفصیلات
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قائد آباد، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور ملیر کے اطراف کے علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے رات ایک بجکر 44 منٹ پر محسوس کئے گئے۔
شہریوں کا ردعمل
زلزلے کے باعث شہری رات گئے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی، جبکہ اس کا مرکز ملیر تھا۔