بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دیدیا گیا
نئے وزیر مملکت برائے خزانہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ٹرمپ کا حیران کن بیان آگیا
وزیر اعظم کی جانب سے تقرری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کابینہ ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلال اظہر کیانی کو وزیر مملکت برائے خزانہ کا اضافی قلمدان سونپ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے کال پر بات کروانے سے متعلق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست مسترد
تقرری کی تفصیلات
کابینہ ڈویژن کے اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ تقرری فوری طور پر مؤثر ہو گی۔
موجودہ عہدے
واضح رہے کہ بلال اظہر کیانی پہلے ہی وزیر مملکت ریلوے اور وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ کے سربراہ ہیں۔








