اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
موسمی حالات کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان کا پاکستان میں انسداد پولیو مہم کیلئے 31 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
اسلام آباد اور گرد و نواح کا موسم
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور اس کے آس پاس دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے، شام کو آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کو احتجاج سے متعلق تمام رہنماوں کو وارننگ جاری کر دی
پنجاب میں موسمی صورتحال
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، پنجاب کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ شام کو راولپنڈی، گلیات، چکوال، جہلم اور گرد و نواح میں آندھی اور چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈمپرز ایسوسی ایشن کا عیدالاضحیٰ پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان
سندھ اور بلوچستان کی حالت
آج سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، بیشتر اضلاع میں گردآلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سعودی عرب میں سعودی وزیر انصاف ولید السمعانی سے ملاقات، مفاہمتی یاداشت پر دستخط
خیبرپختونخوا کے لیے پیشگوئی
آج خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ دوپہر کے بعد میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد سونا آج ہزاروں روپے مہنگا
شمالی علاقوں کا موسمی حال
محکمہ موسمیات کے مطابق شام کو چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، کوہاٹ، وزیرستان اور گرد و نواح میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی ہے۔
گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم
آج گلگت بلتستان میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شام کو یہاں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ کشمیر میں بھی دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا اور شام کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔








