رجب بٹ اور شریک ملزمان کے خلاف خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں اہم پیشرفت

عبوری ضمانت کی منظوری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )خاتون ٹک ٹاکر سے مبینہ زیادتی کے کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور نے ڈگی میں فرار ہو کر خیبرپختونخوا کی ناک کٹوا دی، گرفتاری کی صورت میں فوٹیج بن جاتی: فیصل کریم کنڈی
مقدمہ کی سماعت
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر خاتون سے مبینہ زیادتی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے عبوری ضمانت پر سماعت کی۔ عدالت نے یوٹیوبر شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور 18 جون تک پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: سفاک شخص کا اپنی 2 کم عمر سوتیلی بیٹیوں پر بدترین تشدد
تحقیقات کا حکم
عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر رپورٹ بھی طلب کرلی۔
مقدمے کی تفصیلات
یاد رہے کہ یوٹیوبر رجب بٹ سمیت 6 افراد پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ملزم پر ٹک ٹاکر لڑکی نے زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔