ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش
وفاقی وزیر ریلوے کی سرزنش
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گھڑی گمشدگی کا معاملہ: بلال یامین نے اعجاز شفیع سے ایوان میں معافی مانگ لی
اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی ہیلووین پریڈ کے اعلان نے ڈبلن کی گلیوں میں افراتفری مچادی
اے سی یونٹس اور کوچز کی حالت
وزیر ریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیرپور میں بزنس مین کے گھر ایک کروڑ روپے کی ڈکیتی
افسران کی توجہ کی ضرورت
افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کٹ کی رونمائی منسوخ کر دی گئی
انصاف کی یقین دہانی
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے، افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کو مغرب کے بعد آجایا کریں، آپ بھی سیراب ہوں، ”آپ نے یہ مقناطیسیت کہاں سے لی؟“ میں حیران پریشان لیکن اب کچھ جان میں جان آئی
فیلڈ میں انسپکشن کی پابندی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کیا جائے گا، ورک شاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: علی بخاری نے الیکشن ٹریبونل کی تبدیلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا
لوکوموٹیوز کی بہتری
وفاقی وزیر نے کہا کہ 69 لوکوموٹیوز اسکریپ میں بیچنے نہیں دوں گا اور انہیں قابل استعمال بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند، افسران غائب، ملازمین پریشان
فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک
انہوں نے 31 دسمبر تک 820 فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ کل آمدن کا 70 فیصد مال گاڑیوں سے حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹر اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان کر دیا
ڈائننگ کاروں کی بہتری
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بعد میں ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کہا کہ کھانے کی صفائی اور معیار پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کم قیمت میں معیاری کھانا
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مناسب دام میں گھر جیسا کھانا ملنا چاہیے۔








