ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش

وفاقی وزیر ریلوے کی سرزنش
لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پاکستان ریلوے کے افسران کو کوچز کی حالت بہتر کیے بغیر عید کی طویل چھٹیاں گزارنے پر سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ کوچز میں اے سی یونٹس لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹے پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گینگ آف کالا چورز کے پارٹنر کارکنوں میں “مظلوم بچہ” بننے کی ناکام کوشش: عظمیٰ بخاری
اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جہاں مکینیکل انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سائرہ یوسف اور عدیل حسین کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں
اے سی یونٹس اور کوچز کی حالت
وزیر ریلوے نے کہا کہ جرمن کوچز میں لگانے کے لیے اے سی کے 12 یونٹس آئے ہوئے تھے، جنہیں کوچز میں لگانے کے بجائے آپ لوگ چھٹی پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک مزید خطرے سے دوچار ہو گیا ؟ تفصیلات جانیے
افسران کی توجہ کی ضرورت
افسران سے انہوں نے کہا کہ کوچز کی حالت دیکھیں، آپ نے عید کی چھٹیاں کیسے منا لیں، مسافروں کو ہر صورت بہتر سفر کروانا ہو گا، چاہے آپ کو راتوں کو جاگنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: 14، 14 کیس ہیں، ہم پر بہت ظلم کیا جارہا ہے،40 دن کا چلہ کاٹامگرصحت اب تک ٹھیک نہیں ہوئی: شیخ رشید
انصاف کی یقین دہانی
ان کا کہنا تھا کہ اگر ٹرینوں کے اے سی بند ہوتے رہے تو آپ کے دفاتر میں نہیں چلیں گے، افسران موقع پر جا کر کوچز کی فٹنس چیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی تقرری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
فیلڈ میں انسپکشن کی پابندی
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیلڈ میں موقع پر جا کر انسپکشن نہ کرنے والے افسران کو ٹرانسفر کیا جائے گا، ورک شاپ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: لوئر دیر: کباڑ کے گودام میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی
لوکوموٹیوز کی بہتری
وفاقی وزیر نے کہا کہ 69 لوکوموٹیوز اسکریپ میں بیچنے نہیں دوں گا اور انہیں قابل استعمال بنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے آئی آر یو کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات
فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک
انہوں نے 31 دسمبر تک 820 فریٹ ویگنز کی فراہمی کا ٹاسک دے دیا اور کہا کہ کل آمدن کا 70 فیصد مال گاڑیوں سے حاصل کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی
ڈائننگ کاروں کی بہتری
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بعد میں ٹرینوں کی ڈائننگ کاروں کے منتظمین سے ملاقات کی اور کہا کہ کھانے کی صفائی اور معیار پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
کم قیمت میں معیاری کھانا
ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کو مناسب دام میں گھر جیسا کھانا ملنا چاہیے۔