زمین دار نے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کے ساتھ کیا کیا؟ افسوسناک انکشاف
ظلم کی ایک اور مثال
دیر (ویب ڈیسک) زمیندار نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کھیت میں داخل ہونے پر بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی سری لنکا کے صدر سے ملاقات
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ’’ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق دیر لوئر کی تحصیل دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ حافظ آباد میں ایک افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک مقامی زمیندار نے اپنی کھیتوں میں داخل ہونے پر 3 بے زبان بکریوں کی ٹانگیں توڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں سی سی ڈی کی کارروائی، 20 سے زائد بچوں سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کا فوری اقدام
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب بکریاں زمیندار کی زمین پر چلی گئیں، حالانکہ متعلقہ کھیت بنجر تھا اور اس میں کوئی فصل موجود نہیں تھی۔
زخمی بکریوں کی حالت
واڑی پولیس نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے زمیندار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بکریوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ان کی حالت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔








