وسیم اکرم نے نیاز اسٹیڈیم میں نصب اپنے مجسمے پر آخرکار خاموشی توڑ دی

وسیم اکرم کا مجسمہ: خاموشی توڑیں
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے بلآخر اپنے مجسمے پر خاموشی توڑ دی۔
یہ بھی پڑھیں: فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ
نئی تصویر اور تبصرے
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شمسی توانائی کی صلاحیت 4.1 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، پیرووسکائٹ سولر سیلز کا مستقبل قرار
آئڈیے کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیے کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی مہم بے نقاب
تخلیق کار کی تعریف
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو اس میں شامل رہا ہے، انہیں فل مارکس دینے چاہئیں.
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب
مجسمے کی تنقید
واضح رہے کہ وسیم اکرم کا مجسمہ حال ہی میں نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں نصب کیا گیا جو شائقین کرکٹ کو متاثر کرنے میں ناکام رہا، مجسمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس کی شباہت پر شدید تنقید کی ہے۔
مداحوں کی شکایت
یہ مجسمہ آئی سی سی ورلڈکپ 1999 کی پاکستانی جرسی پہنے وسیم اکرم کے بولنگ ایکشن کو ظاہر کرتا ہے تاہم مداحوں نے شکایت کی ہے کہ مجسمے کا چہرہ وسیم اکرم سے بالکل مشابہت نہیں رکھتا بلکہ وہ کسی ہالی وڈ ایکشن ہیرو جیسا لگتا ہے.