حادثے کا شکار طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے، بھارتی میڈیا
حادثے کا شکار طیارہ
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے شہر احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فیملی کیسز میں معاوضوں کی ادائیگی کی اپیلیں سپریم کورٹ نہیں آنی چاہئیں: چیف جسٹس
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیانیوز 18کے مطابق طیارے میں 250کے قریب مسافر سوار تھے، خیال کیا جارہا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرواز لندن کیلئے ٹیک آف کررہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کی آج کی مصروفیات سامنے آگئیں
علاقے کی صورت حال
بھارتی میڈیا کے مطابق علاقے میں دھویں کے بادل چھا گئے،فائر بریگیڈکی گاڑیاں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں،ابتدائی طورپر جانی نقصان یا زخمیوں کی تفصیل سامنے نہیں آ سکی۔
سابق وزیراعلیٰ کا طیارے میں موجود ہونا
بھارتی میڈیا کے مطابق احمد آباد میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں گجرات کے سابق وزیراعلیٰ بھی سوار تھے۔








