مقبوضہ کشمیر سے خاتون شادی کے لیے بارڈر کراس کرکے آئیں تو کیا کیا؟ پاک فوج کے کیپٹن نے دلچسپ قصہ سنا دیا

دلچسپ داستان کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج کے کیپٹن نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سنایا جب مقبوضہ کشمیر سے ایک خاتون لائن آف کنٹرول کراس کرکے پاکستان شادی کے لیے آگئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: گڑیا سے پنجاب کی ’’آئرن لیڈی‘‘ تک کا سفر
پروگرام کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' کی عیدالاضحیٰ کے موقع پر نشر ہونے والی خصوصی اقساط میں میزبان تابش ہاشمی پاکستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ نظر آئے جس میں دلچسپ گفتگو ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پٹرول مہنگا کردیا
مہمان خصوصی کی شرکت
ایک قسط میں لیفٹیننٹ کرنل علی، میجر اسفند یار، کیپٹن شیر جنگ، کیپٹن علی اور صوبیدار نزاکت نے پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: Saudi Arabia and Pakistan Poised for $2 Billion Investment Agreement
کیپٹن علی کا جواب
دوران پروگرام کیپٹن علی سے میزبان تابش ہاشمی نے سوال پوچھا کہ یہ کیا قصّہ ہے کہ دوران جنگ بارڈر پر گولیاں آ رہی ہیں، گولے آ رہے ہیں مگر آپ کے یہاں ایک خاتون آگئیں اور آپ نے اتنے خطرناک ماحول میں بھی ان کا رشتہ کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مجھے چیمبر اپیل داخل کرنا چاہئے تھی جو نہیں کی، میں یہ مانتا ہوں، مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس میں سلمان اکرم راجہ کا اعتراف
امن کی دعوت
کیپٹن علی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اصل میں پاکستانی قوم اور پاک فوج ہمیشہ سے امن کی داعی رہی ہے تو جب ایک خاتون ہمارے پاس ایل او سی کو عبور کرکے آئیں اور ان کے پاکستان میں کچھ لوگوں سے رابطے بھی تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: جوہر ٹاؤن میں گاڑی نہر میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق
خاتون کا خوف اور ہمراہ محبت
کیپٹن علی نے بتایا کہ خاتون تھوڑی خوفزدہ تھیں کہ پاک فوج ان کے ساتھ کیا سلوک کرے گی لیکن ہم نے ان کا بالکل اپنی بہن بیٹیوں کی طرح خیال رکھا۔
شادی کی خوشی
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی خواہش اور پاکستانی قوانین کے مطابق ان کی شادی بھی کروائی گئی اور اب الحمدللّٰہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ بہت خوش ہیں۔