سرگودھا: والی بال میچ کے دوران قتل کرنے والے مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال کی سزا

سرگودھا میں والی بال میچ کے دوران افسوسناک واقعہ
سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن) والی بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرموں کو سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی مقدمات: پی ٹی آئی کے غیر حاضر کارکنان کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالتی فیصلہ
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج چوہدری انعام الٰہی نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 2 مجرموں کو مجموعی طور پر 94 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی جماعت عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی عائد
تیسرے ملزم کی رہائی
اس کے علاوہ عدالت نے شک کا فائدہ دے کر تیسرے ملزم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر
مجرموں کی سزا کا مقصد
پولیس کے مطابق جرمانے کی رقم مقتول اور زخمی کھلاڑی کے اہلخانہ کو بطور معاوضہ ادا کی جائیگی۔
واقعہ کی تفصیلات
واضح رہے کہ 2022 میں مجرموں نے والی بال میچ کے دوران ایک کھلاڑی کو قتل اور ایک کو زخمی کردیا تھا۔