حکومت کی جانب سے انعامات کے اعلان کے باوجود آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا: باکسر عثمان وزیر

عثمان وزیر کی انعامات کی بابت گفتگو
پشا ور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے باکسنگ رنگ میں جیت کے بعد انعامات کے اعلان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے: مریم نواز
جیو پوڈکاسٹ میں شرکت
نجی ٹی وی کے مطابق عثمان وزیر نے حال ہی میں ’جیو پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی جس میں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی سے اپنے کیرئیر اور نجی زندگی کے بارے میں بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آغا علی سے علیحدگی کے بعد حنا الطاف کی شادی سے متعلق گفتگو وائرل
باکسنگ: ایک مشکل کھیل
دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ باکسنگ دنیا کا سب سے مشکل ترین اسپورٹس ہے، یہ کھیل لوگ زیادہ دیر کھیل نہیں پاتے، باکسنگ کے لیے آپ کو بہت کچھ چھوڑنا پڑتا ہے حتیٰ کہ آپ ابلا ہوا کھانا کھا کھا کر غذاؤں کا ذائقہ ہی بھول جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چینی شہری نے 62 لاکھ ڈالر کا کیلا خرید کر کھا لیا
عثمان وزیر کی کامیاب سالاری
باکسر نے بتایا کہ میں نے آج تک 16 پروفیشنل فائٹس کی ہیں جن میں سے 16 کی 16 جیتی ہیں جب کہ 11 فائٹس میری ناک آؤٹ رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
حکومت سے پیغام
عثمان وزیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں پاکستان کے اعلیٰ حکام سے کہنا چاہتا ہوں کہ کھیلوں کے سب ہی شعبوں کو یکساں اہمیت دیں، سب کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت اور انعامات ملنے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لیے کن کیٹیگریز کے ویزا کی معیاد برقرار رہے گی؟ بھارت نے ایک اور اعلان کر دیا
ورلڈ یوتھ باکسنگ میں کامیابی
ورلڈ یوتھ باکسنگ، پاکستان کے عثمان وزیر نے بھارتی حریف کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: امن کے لیے ریسرچ ناگزیر، یونیورسٹیاں دو قومی نظریہ کی پاسبان ہیں: ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیمینار کا اعلامیہ جاری، پاک فوج کو خراج تحسین
انصاف اور یکسانیت کی ضرورت
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مختلف شہروں اور علاقوں کے کھلاڑیوں کے ساتھ ایک جیسا سلوک کرنا چاہیے تاکہ مزید کھلاڑی پیدا ہوں، سب کے ساتھ انصاف ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ غازی خان کا پرانا شہر اور جدید شہر کی تاریخ
مالی حیثیت اور انعامات کی صورتحال
مبشر ہاشمی نے عثمان وزیر سے پہلی اور حال ہی میں بھارت کے خلاف جیت کے بعد ملنے والی رقم سے متعلق بھی سوال کیا۔ کھلاڑی نے بتایا کہ مجھے کبھی بھی پیسے کمانے کا خیال نہیں آیا، اور میں کبھی بھی اس کا حساب نہیں رکھتا۔
حکومتی اقدامات کی ضرورت
جیت پر انعامات کے اعلانات اور ان کے ملنے سے متعلق سوال کے جواب میں عثمان وزیر نے کہا کہ انہیں آج تک کسی سے کوئی انعام نہیں ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے بھی بہتر باکسرز موجود ہیں مگر انہیں سامنے لانے والا کوئی نہیں۔ میں حکومت سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہر ایک صوبے میں کم از کم ایک باکسنگ اکیڈمی ہونی چاہیے۔