نواز شریف اور بلاول بھٹو کا بھارت میں طیارہ حادثے پر اظہار افسوس

نواز شریف اور بلاول بھٹو کا افسوس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت میں جوہری، تابکاری مواد کی چوری اور فروخت پر اظہار تشویش
نواز شریف کی ہمدردی
نواز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ المناک سانحہ سرحدوں سے بالاتر ہوکر ہماری مشترکہ انسانیت کا احساس دلاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ظلم و جبر کا نظام مسلط ہے،فارم 47کی ایجاد نے عوام سے رائے دہی کا حق چھین لیا :حافظ نعیم الرحمان
بلاول بھٹو کا بیان
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھارت میں طیارے کے حادثے پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت میں طیارہ گرنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ سانحے پر بھارتی عوام سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
آصفہ بھٹو کا موقف
خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے بھی بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔