شوہر کے فراڈ کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں، اداکارہ نادیہ حسین
نادیہ حسین کا ویڈیو بیان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے شوہر کے فراڈ کیس سے متعلق ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے یہ واضح کیا ہے کہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیروزگار انجینئر نے محبوبہ کے طعنوں سے تنگ آکر خود کشی کرلی
ضمانت قبل از گرفتاری
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو پیغام میں نادیہ حسین نے بتایا کہ انہیں ضمانت قبل از گرفتاری مل چکی ہے جو انہوں نے اس لئے لی کیوںکہ انہیں خدشہ تھا کہ ایف آئی اے انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پارلیمانی کمیٹی نے آبنائے ہرمز میں گزرنے والی ٹریفک پر ٹول ٹیکس عائد کرنے کے منصوبوں کی منظوری دے دی، ایرانی خبررساں ادارے کا دعویٰ
کیس کا تعلق
انہوں نے کہا کہ شوہر عاطف خان کی بیوی ہونے کے علاوہ ان کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہیں صرف انکی شہرت کی وجہ سے اس کیس کا حصہ بنایا جارہا ہے۔ ماڈل نے ویڈیو پیغام میں بار بار واضح کیا کہ ان کا اس کیس سے ’زیرو‘ تعلق ہے اس لئے مجھے خبروں کی سُرخیوں سے دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف سی جوانوں نے بڑی تباہی سے بچا لیا، حوصلے پست نہیں ہوں گے: سہیل آفریدی
صحافتی ذمہ داری
نادیہ کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پر بھی الزام لگایا جارہا ہے اور ان کا نام استعمال کرتے ہوئے اس کیس کو بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کیس سے متعلق رپورٹنگ کریں۔
یوٹیوبرز کا ذکر
ساتھ ہی انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں ایک مشہور شخصیت ہوں اس لئے وہ میرا نام استعمال کر رہے ہیں جبکہ میرا شوہر کے آفس اور شوہر کے کام یا شوہر کا میرے کام میں کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ ماڈل نادیہ حسین کے شوہر پر 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کا مقدمہ ہے۔








