تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کر دیا : وزیر تعلیم پنجاب
پنجاب میں تعلیم کے بجٹ میں تاریخی اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ پنجاب میں تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں 400 فیصد ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے 32 ارب سے بڑھا کر 110 ارب کر دیا ہے۔ دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں بھی 500 فیصد تک اضافہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم میں کسی غلط شق کی حمایت نہیں کی جائے گی، پی پی رہنما ناصر حسین شاہ
تعلیمی مہمات اور صوبائی حکومت کی تنقید
وزیر اعلیٰ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ تعلیم میں کوئی باؤنڈری نہیں ہونی چاہیے، لیکن پختونخوا کی حکومت وہاں کے طلباء سے تعلیم دشمنی کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پختونخوا کو طلباء کے ساتھ تعاون سے منع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پختونخوا حکومت اپنے طلباء کو خود لیپ ٹاپ اور سکالرشپ نہیں دے سکتی تو کم از کم انہیں دوسرے صوبوں سے لینے کا حق تو دے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں متحدہ عرب امارات کا فلیگ ڈے منایا گیا،ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا بھی کی گئی
پریس کانفرنس کے اہم نکات
ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وزیر اعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر دیگر صوبوں کے 5000 طلباء کو سکالرشپ دینے جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاق ہمارا قرض دار ہے ، شاندانہ گلزار
موجودہ حکومت کے اقدامات کا موازنہ
وزیر تعلیم نے مسلم لیگ(ن) کی حکومت کا تحریک انصاف کے دور کی کارکردگی سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت کے 1004 ترقیاتی سکیموں کے مقابلے میں محکمہ تعلیم میں خصوصی ریفارمز کرتے ہوئے 5006 سکیمیں لے کر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 فوجی جاں بحق
تعلیمی ترقی کے لئے جدید پالیسیاں
گلوبل سٹینڈرڈ کے مطابق تعلیم کی ترقی کیلئے کرپشن اور سفارش کے دروازے بند کرتے ہوئے ای ٹرانسفر پالیسی لائے، وی سیز، ایجوکیشن افسران، پرنسپلز اور سکولز ہیڈز کی مستقل تعیناتیاں کیں۔ 11 لاکھ فیک انرولمنٹ کا خاتمہ کیا، 26 لاکھ نادرا ویریفائیڈ انرولمنٹ کی، اور ٹیچر شارٹیج 56 ہزار سے کم کر کے 26 لاکھ پر لائے۔
یہ بھی پڑھیں: عید پر راولپنڈی میں دو خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ
بچوں کی تعلیم اور صحت میں بہتری
رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ سکول میل پروگرام کے اجراء کے بعد انرولمنٹ اور بچوں کی صحت کی شرح میں بہتری آئی۔ ٹیکس کا پیسہ بچاتے ہوئے، پہلے 50 لاکھ کا کمرہ تعمیر ہوتا تھا، ہم نے 12.5 لاکھ میں 400 کمرے تعمیر کیے۔ سکالرشپ اور لیپ ٹاپ سکیم ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں بدلنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی عمران خان کو دھوکا دینے کا سوچ بھی نہیں سکتیں: مریم وٹو
بوٹی مافیا کے خلاف کاروائیاں
دوسری جانب بوٹی مافیا کے خلاف تاریخی کریک ڈاؤن تاریخ میں رقم ہو چکا ہے۔ آئندہ سال اسی طرح پریکٹیکل مافیا کا بھی خاتمہ کریں گے۔
نوجوانوں کے لیے خوشخبری
پریس کانفرنس میں رانا سکندر حیات نے اربن ایریاز کے گرلز کالجز کیلئے 26 کوسٹرز کی فراہمی کی بھی خوشخبری سنائی۔








