ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو فوری صدقہ بھی دینا ہے اور اپنے تمام گناہوں کی توبہ بھی کرنی ہے زائچے اس وقت سخت مشکل میں نظر آتا ہے جیسے کسی نے آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ چوکنا ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضا میں عزت گنوانے کے بعد بھارت نے پانی کا رخ کر لیا، بحری جہاز روانہ کر دیے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب بہتری ملنے کا بڑا اچھا سلسلہ بننا شروع ہو گیا ہے اور آج شام تک ہی اس کا رزلٹ دیکھ لیں گے جو لوگ بھی مشکل میں تھے انشاءاللہ اب سکون میں آجائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ 2025-2026 پیش: یہ صرف مالی دستاویز نہیں، انصاف کے وعدوں کا ایک اور ثبوت ہے: وزیر خزانہ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ توبہ کریں اور اپنے تمام معاملات جتنی جلدی ممکن ہو ٹھیک کر لیں ورنہ سخت مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ زحل اور عقرب زائچے کی طرف فڑھ رہے ہیں۔ یہ خطرات کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دبنگ خان نے جنگ بندی سے متعلق ایسا کیا لکھا دیا کہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنا پڑگئی۔۔؟جانیے
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو وہ مشکل حل ہو جائے گی جس کیلئے کافی دنوں سے کوشش میں لگے ہوئے تھے اور ایک اہم کام بھی آپ کے حق میں ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی؛ڈی ایچ اے میں فائرنگ سے زخمی سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام جاں بحق ہو گئے
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
اس وقت بہت سے معاملات دوبارہ ہاتھوں میں آنا شروع ہو گئے ہیں آپ کو جلد ہی اہم حوالوں سے خوشی کی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی اور مالی امداد بھی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کیلئے اب وہ حالات نہیں رہے، جس میں آپ کیلئے بڑا خطرہ تھا اب آپ کو انشاءاللہ تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع ملے گا اور جو بھی چاہ رہے ہیں اب اسی طرف بڑھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف 2روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کو اپنے لئے کسی خاص قسم کی خبر ملنے کی امید ہے۔ جو لوگ روزگار کو تبدیل کرنے پر غور کر رہے ہیں وہ ابھی انتظار کریں انشاءاللہ اسی جگہ سے فائدہ ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت سے مسائل کا حل بااختیار مقامی حکومتوں میں ہے، حکمران یہ نقطہ آج سمجھ جائیں یا کل ان کی فہم ہے، مقامی مسائل کا حل مقامی سطح پر ہی ہے۔
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ آج کل دل برداشتہ ہیں اور ذہنی سکون نہ ہونے کی وجہ سے اپنے کاموں پر توجہ بھی نہیں دی جا رہی۔ اس لئے آپ یا کریم ُ یا سلامُ اور یا حیی ُ یا قیوم کا ورد شروع کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل، ایران جنگ میں امریکہ کب شامل ہوگا؟ صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ نے جواب دے دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ابھی تک زائچہ بلاک نظر آتا ہے جس کی وجہ سے خاطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی، ابھی دو یوم اس میں مزید لگ سکتے ہیں اس لئے صبر و تحمل سے کام لینا بے حد ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے: یوسف رضا گیلانی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ بہت باتوں کو نظر انداز کر کے آگے بڑھنے کے چکروں میں ہیں اس لئے امکان ہے کہ پرانی باتیں اور مسائل کسی وقت بھی دوبارہ آپ کو تنگ کرنے آ سکتے ہیں چوکنا رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کے فیصلے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا رد عمل آ گیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آج دوپہر کے بعد سے ہی اچھی خبریں ملنے کی امید ہے اور جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں وہ بھی آزاد ہو جائیں گے۔ آپ کو بندش اب ٹوٹ گئی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کسی بھی کام کو جلد بازی میں نہ کریں۔ اس وقت ایسا کرنا خود کو مشکل میں ڈالنے والی بات ہے اور مخالفین بھی آپ کے سر پر سوار ہوئے ہیں جو نقصان دے سکتے ہیں خیال کریں۔