حملے میں متعدد کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے، اسرائیل کو سخت جواب ملے گا : آیت اللہ خامنہ ای
آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسرائیلی حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں متعدد کمانڈر اور سائنسدان شہید ہوئے، اسرائیل کو حملے کی سخت سزا ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے، خواجہ آصف
صیہونی ریاست کی کارروائی
ایرانی سپریم لیڈر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح صہیونی ریاست نے ہماری سرزمین پر شیطانی اور خون آلود ہاتھوں سے ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔ دشمن نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی فطرت کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والی دونوں خواتین گرفتار
حملوں کی تفصیلات
انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے ایران کی 3 ملٹری سائٹس پر حملے کیے، ان حملوں میں کئی اہم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پناہ گزینوں کی احتجاج میں شرکت، افغان سفارتخانے کا جواب آ گیا
جواب کا عزم
سپریم لیڈر نے کہا کہ اسرائیل سزا کے لیے تیار رہے، ایران کی مسلح افواج دشمن کے اس حملے کا جواب دیں گی۔
جنگ کا آغاز
واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران کے خلاف باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا، فضائی حملوں میں جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی اور جوہری سائنسدان شہید ہوگئے۔








