اسرائیل کا حملہ، ایرانی فضائیہ حرکت میں آ گئی، دارالحکومت میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں
ایرانی فضائیہ کی نقل و حرکت
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے حملے کے بعد ایرانی فضائیہ حرکت میں آ گئی، تہران پر لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپیکر پختونخوا اسمبلی کا صوبائی حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ
پروازوں کی معطلی
خبر ایجنسی کے مطابق تہران کے امام خمینی ہوائی اڈے پر تمام پروازیں معطل کردی گئیں، ایرانی فضائی حدود بند ہونے سے پاکستانی فضائی حدود میں ایئرٹریفک بڑھ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نائیجیریا میں 3 خودکش دھماکے، 23 افراد ہلاک، 108 زخمی
فضائی حدود کی صورتحال
خبر ایجنسی کی مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان فضائی حدود کمرشل پروازوں سے خالی ہیں۔
عراق کی فضائی حدود کی بندش
فلائٹ ریڈار کے مطابق شام، اردن، لبنان، عراق سمیت ایران اور اسرائیل کی فضائی حدود خالی ہیں، عراق نے اپنی فضائی حدود بند کردی، تمام عراقی ہوائی اڈوں پر بھی فضائی ٹریفک معطل کردی گئی۔








