ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کردیا
ایران کا جوابی حملہ
تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے حملے کے بعد ایران نے جوابی حملہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت 45 روپے فی کلو مہنگا
ڈرونز کا بھرپور استعمال
خبرایجنسی کے مطابق ایران نے اسرائیل پر 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: عدالت کا ڈی جی ایکسائز سمیت 8 اہلکاروں کی تنخواہ بند کرنے کا حکم
اسرائیل کی تشویش
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کچھ گھنٹوں میں ایران نے 100 سے زائد ڈرونز سے حملہ کیا ہے، اگلے چند گھنٹے ہمارے لئے مشکل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت نے آن لائن جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت 12 مارچ تک توسیع کردی
نقصان کا تخمینہ
قبل ازیں اسرائیل کے حملے میں ایران کے دو نیوکلیئر سائنسدان مارے گئے ہیں جبکہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کمانڈر حسین سلامی کے بھی مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ بی بی سی کے مطابق ایران کے سرکاری ٹی وی نے دو نیوکلیئر سائنسدانوں کے مارے جانے کی خبر کیساتھ ان کے نام بھی شیئر کئے ہیں، ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن کے سابق سربراہ فریدون عباسی اور دوسرے اسلامک آزاد یونیورسٹی کے صدر محمد مہدی تہرانچی ہیں۔ عباسی پر 2010 میں تہران کی ایک گلی میں قاتلانہ حملہ بھی ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال دو ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
ایرانی چیف آف اسٹاف کی موت کی افواہیں
اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے حملوں میں ممکنہ طور پر ایرانی چیف آف اسٹاف مارے گئے ہیں جبکہ بی بی سی نے بھی لکھا کہ ان کی موت کی رپورٹس ملی ہیں۔
سینئر جوہری سائنسدانوں کا نقصان
روزنامہ جنگ کے مطابق اسرائیلی دفاعی عہدے دار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا امکان بڑھتا جارہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے چیف آف اسٹاف مارے گئے میجر جنرل محمد باقری بھی مارے گئے ہیں۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں ایران کے کئی سینئر جوہری سائنسدان بھی مارے گئے ہیں تاہم ایرانی میڈیا نے اس کی تصدیق نہیں کی۔








