اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرلی

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا فیصلہ
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ سے متعلق قرارداد منظور کرتے ہوئے فوری، غیر مشروط اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا جانے والے غیر ملکیوں پر 250 ڈالر کی اضافی ویزا فیس عائد
قرارداد کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کی صورتحال پر خصوصی سیشن میں شہریوں کے تحفظ اور قانونی و ہیومینیٹرین ذمہ داریوں کے حق میں قرارداد منظور کی ہے۔ پاکستان اس قرارداد کو سپانسر کرنے والے ممالک میں شامل تھا اور پاکستان نے قرار داد کے حق میں ووٹ بھی دیا۔ قرارداد کے حق میں 149 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے جبکہ 19 اراکین غیر حاضر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے غزہ میں فوری، غیرمشروط، اور دائمی جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ قرارداد میں اسرائیل کی جانب سے بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی۔ انسانی امداد کی بلاروک ٹوک رسائی پر زور دیا گیا اور عالمی قانون کی تعمیل اور خلاف ورزی کرنے والے کے احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔
امریکی ویٹو
اس سے قبل گزشتہ ہفتے 14 ممالک کی حمایت کے باوجود امریکا نے اسی نوعیت کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کر دیا تھا。