یورپ جی ایس پی پلس جاری رکھے، بھارتی جارحیت روکے: بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کا بیان
برسلز (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر خارجہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا، عالمی سطح پر سندھو، مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی کا ایشو اٹھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون منیجر تعینات
پاکستانی وفد کی بیلجیئم میں ملاقاتیں
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بیلجیئم کی وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مزید کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن اور بروقت جواب دیا جائے گا: ایرانی قومی سلامتی کونسل
دہشت گردی سے متعلق یو این کی ذمہ داریاں
میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ یو این میں دہشت گردی سے متعلق کمیٹیوں کی ذمہ داری پاکستان کو دینا بڑی کامیابی ہے، پاکستان کو ٹیررستان کہنے والے بھارت کو یو این سے منہ توڑ جواب ملا۔
یہ بھی پڑھیں: بشارالاسد حکومت کے خاتمے کی اصل وجہ کیا ہے؟ ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم ترین بیان آگیا
وقفے کے دوران اہم ملاقاتیں
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بیلجیئم فارن افیئر کمیٹی کی وائس چیئر کیٹلین ڈیپورٹر اور چیئر آف پاکستان بیلجیئم پارلیمنٹری فرینڈشپ گروپ فرانکیم بیلجینڈ سمیت بیلجیئم کی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کے ممبران سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: ڈاکٹرز کی لاپرواہی، زندہ نومولود بچی کو مردہ کہہ کر والدین کے حوالے کردیا
پاکستان کا پائیدار قیام امن کا عزم
وفد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان، خطے میں آگے بڑھنے، پائیدار قیام امن اور مسائل کے حل کیلئے جامع مذاکرات کا حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلوں کے بادشاہ: نہرو اور ان کے درزی کی کراچی میں دکان کا قصہ
یورپی پارلیمنٹ کا دورہ
پاکستان کا وفد یورپی پارلیمنٹ بھی گیا جہاں انٹرنیشنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئر ممبر یورپی پارلیمنٹ برنڈ لانجے سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ازبک ہم منصب سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
جی ایس پی پلس کی اہمیت
وفد نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو جی ایس پی پلس کے تحت ترجیحی تجارت جاری رکھے تاکہ یورپی ممالک کو پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات فروغ پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: رواں برس سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے: محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجادی
بھارت کے جارحانہ رویے کا ذکر
وفد نے برنڈ لینج کو جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کیخلاف کارروائی سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ وہ بھارت پر اس ضمن میں زور دیں گے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ کو معطل کرنے جیسے ماورائے قانون اقدامات سے اجتناب کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور
امن کے خواہاں پاکستان کا پیغام
وفد نے مزید کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے اور کشمیر سمیت تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا حامی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرامپٹر کا بندر پاکستان کو ایک شرمناک شکست کے بعد للکار رہا تھا، مودی کو قوم سے خطاب کے بعد تنقید کا سامنا
یورپین کمیشن میں ملاقات
پاکستانی پارلیمانی وفد نے یورپین کمیشن میں کمشنر برائے بین الاقوامی شراکت داری کی کابینہ سربراہ، لوسی سیسٹاکووا اور کیبنٹ ایکسپرٹ برائے ایشیا نیٹیویڈاد لورینزو سے بھی ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایس اکیڈمی کے بلال نے حیران کن فتح حاصل کی، ابو بکر نے سیمی زیب کو شکست دی
خطے میں امن و سلامتی کے خطرات
وفد نے انہیں بھارت کے جارحانہ منفی رویے اور یکطرفہ غیر قانونی اقدامات کے باعث خطے میں امن و سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب
ایگمونٹ تھنک ٹینک کا دورہ
پاکستان وفد یورپ کے معروف تھنک ٹینک "ایگمونٹ" بھی گیا جہاں انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل ایمبیسڈر پال ڈی وٹ سمیت اہم شخصیات کو بتایا گیا کہ جنگ بندی کے باوجود بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کا افتتاح کر دیا
امریکی حکام کا پاکستان کے ساتھ تعاون
بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکی فوج کے اعلیٰ حکام بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو غیر معمولی شراکت دار مانتے ہیں اور خود صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔ ایسے میں یورپی یونین کو بھی چاہیے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر کا گم ہوجانے والا پرس معجزاتی طور پر واپس مل گیا
بھارت کی دھمکیوں کا جواب
مصدق ملک نے کہا کہ جو بھارت ہمیں دھمکی دے رہا ہے اس کا ایک تہائی پانی کہیں اور سے آتا ہے، وہ سوچے کہ یہ روش چل پڑی تو بھارت کے ساتھ کیا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب اور اسد عمر کو عدالت سے ریلیف مل گیا
ہندوتوا کا اثر
انہوں نے کہا کہ ہندوتوا کا بھوت پاکستان کو تو کیا نقصان پہنچائے گا، بھارت سوچے کہ ان کے اپنے لوگوں کے ساتھ کیا ہوگا۔ اسی لیے یورپی یونین سے کہا ہے کہ وہ بھارت کو وائلڈ ویسٹ کی سوچ سے باز رکھے۔
امریکہ میں سابق سفیر کا بیان
دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے توقع ظاہر کی کہ یورپی یونین جی ایس پی پلس کو جاری رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔