محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں نفری کی کمی کے باوجود درجنوں اہلکار وی آئی پیز سکیورٹی پر تعینات

محکمہ جیل خانہ جات میں نفری کی کمی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ جیل خانہ جات سندھ میں نفری کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، محکمے کو ڈیڑھ ہزار سے زائد اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک، ایس ایچ او اور کانسٹیبل زخمی
وی آئی پیز کے لیے تعینات اہلکار
اس کے باوجود درجنوں اہلکار وی آئی پیز ڈیوٹی یعنی مختلف وزرا اور سیاسی شخصیات کے پاس تعینات ہیں۔ محکمہ جیل خانہ جات کے اہلکار بھی وی وی آئی پیز کے پاس تعینات ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ مختلف سیاسی شخصیات اور وزرا کے ساتھ 37 اہلکار جب کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ میں 10 اہلکار فرائض انجام دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر زمیندار کی غیرقانونی حراست سے 6 افراد بازیاب
اہلکاروں کی تفصیلات
آئی جی جیل خانہ جات کے آفس میں 67 اہلکار تعینات ہیں، 18 ایسے اہلکاروں کا بھی انکشاف ہوا جو دوسرے شہروں میں ڈیوٹی کررہے ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ جیل ڈیپارٹمنٹ میں 6 ہزار 548 پوسٹس ہیں جن میں سے 1655 اسامیاں خالی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی بارش کی پیشگوئی
کراچی کی ملیر جیل کی حالت
ذرائع نے جیوز نیوز کو بتایا کہ کراچی کی ملیر جیل میں 3 جون کو 6 ہزار قیدیوں کے لیے صرف 28 اہلکار تعینات تھے۔ ملیر جیل کی 313 اسامیوں کے لیے صرف 251 اہلکار موجود ہیں، نفری کی کمی کے باعث قیدیوں کے فرار کے واقعات بڑھ سکتے ہیں۔
ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا بیان
اس سلسلے میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کراچی ملک اسلم نے بتایا کہ جو بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی کے مقام کے علاوہ کہیں اور ہوگا اسے واپس بلایا جائےگا۔ اس سلسلے میں لیٹرز لکھنا شروع کردیے ہیں اور تمام سپاہیوں کو ان کی ڈیوٹی پر واپس بلانے کے لیے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد تمام اہلکار محکمے میں واپس اپنی اصل تعیناتیوں پر فرائض سر انجام دیں گے۔