فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے” سینئر صحافی رضوان رضی کا دعویٰ

کشیدگی کی صورتحال
لاہور (ویب ڈیسک) اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے کے بعد خطے کی صورتحال کشیدہ ہوچکی ہے اور کئی ممالک کی فضائی حدود کی بندش اور ایئر الرٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف کی سربراہی میں کے پی کے وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہنگامی آمد
ایسے میں سینئر صحافی رضوان رضی نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں رضوان رضی نے لکھا کہ "فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم منیر امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودی عرب پہنچ گئے، حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کی دفاعی پالیسی کی بنیاد اور ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔"
فیلڈ مارشل حافظ سیدجنرل عاصم منیر شاہ صاحب امریکہ جانے کی بجائے ہنگامی طور پر سعودیہ پہنچ گئے۔
حرمین شریفین کی حفاظت پاکستان کی دفاعی پالیسی کی بنیاد اور ہر پاکستانی کے ایمان کا حصہ ہے۔— Rizwan Razi™ (@realrazidada) June 13, 2025