ایئر انڈیا کی پرواز کی جہاز میں بم کی اطلاع پر تھائی لینڈ میں ہنگامی لینڈنگ
ہنگامی لینڈنگ
بنکاک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایئر انڈیا کی پرواز کو جہاز میں بم کی اطلاع ملنے پر تھائی لینڈ میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم جنوری 2028 تک سود کے خاتمے کی شق متفقہ طور پر منظور
تفصیلات
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹر کے مطابق، ایئرپورٹ حکام نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے پھوگت ایئرپورٹ سے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کو جمعہ کے روز جہاز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ اس پر طیارے کو ہنگامی طور پر ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
حکام کی کارروائی
ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ لینڈنگ کے بعد ایئر انڈیا کی پرواز اے ایل 379 کو خالی کر لیا گیا۔








