26ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا: عالیہ حمزہ
عالیہ حمزہ کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کر دیا
پیشی پر گفتگو
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف پنجاب کی آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم ایک احتجاج کرتے ہیں تو 7 مقدمات بن جاتے ہیں، ایک دن راولپنڈی دوسرے دن سرگودھا کی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر حملہ غیرمستحکم خطے کو مزید عدم استحکام سے دوچار کر سکتا ہے، وزیراعظم کی اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
حکومت کی کارکردگی
انہوں نے کہا ہے کہ چیری بلاسم ، اردلی اور اب لیلا کا سفر بہت دلچسپ ہے، حکمران عوامی حمایت سے آئے ہوتے تو یوں لیلے کی طرح رسی سے نہ چلتے، اس سال شدید مہنگائی کے باعث قربانی 30 فیصد کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلش کپتان ہیری بروک نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل کر لئے
عدلیہ اور انصاف
گفتگو میں عالیہ حمزہ نے کہا کہ یہ عدالتیں خود قید ہیں ہمیں کیا انصاف دیں گی؟ کبھی جج چھٹی پر تو کبھی پراسیکیوٹر غائب ہوجاتا ہے، آپ نے 26 ویں ترمیم سے پوری عدلیہ کو چھٹی پر بھیج دیا ہے، ہم رول آف لا کی لڑائی لڑتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 افراد ہلاک
بے روزگاری اور مالی مسائل
عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں کی شکل میں عذاب قوم پر مسلط کیا گیا ہے، ایک کروڑ 80 لاکھ نوجوان آج بے روزگار ہیں، بجٹ نے تباہی پھیر کر رکھ دی ہے، اب ہم قوم اور کسانوں کے پاس جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں کم سن بچیوں کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور اہل علاقہ نے دھر لیا
پارلیمنٹ کے باہر کارروائیاں
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پارلیمنٹ، پنجاب اسمبلی کے باہر فارم 45 کی اسمبلیاں لگائیں گے، عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا ہے، تحریک انصاف پرامن سیاسی جماعت ہے، 126 دن کے دھرنے میں ایک گملہ بھی نہیں ٹوٹا تھا، ہم پرامن رہ کر دنیا کو بتائیں گے کہ ہم آئین اور قانون کی سربلندی چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف علی زرداری کی عراق کے صدر منتخب ہونے پر نزار آمیدی کو مبارکباد
قید عدلیہ کی رہائی
عالیہ حمزہ نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم قید عدلیہ کو بھی آزاد کرائیں گے اور جمہوریت بھی بحال کرائیں گے، 26 نومبر کو ہم پر گولیاں برسائی گئیں، سمبڑیال میں احتجاج کر رہے تھے تو تمام لائٹیں بجھا دی گئیں، ہم نے احتجاج ختم کر دیا۔
عبوری ضمانت میں توسیع
قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کے روبرو 26 نومبر احتجاج کے کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جس پر عدالت نے عبوری ضمانت میں 27 جون تک توسیع کردی۔








