سموگ کنٹرول کے لیے محکمہ ماحولیات کو عملی اقدامات کا حکم
لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ماحولیات کو ہیوی ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو فٹنس سٹیکرز ترجیحی بنیادوں پر جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کا سعودی شہزادی ہند بنت آل سعود کے انتقال پر اظہار تعزیت
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر درخواست گزاروں کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت متعدد محکموں کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کا پاک، بھارت میچ سے قبل ویڈیو بیان سامنے آ گیا
واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی نگرانی
عدالت نے حکم دیا کہ انڈسٹریل یونٹس میں نصب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کی کارکردگی پر باقاعدہ سروے کیا جائے تاکہ آلودگی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کی نگرانی ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا دعویٰ
عدالت کی برہمی
سماعت کے دوران جوڈیشل واٹر کمیشن کے رکن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ایل ڈی اے نے عدالتی حکم کے باوجود ٹولنٹن مارکیٹ سے پرندوں کو منتقل نہیں کیا، جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت سے ملنے والی اپنی فضائی حدود 28 اور 29 اکتوبر کو بند رکھنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت کا بجٹ
پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے پانی کے دو لاکھ میٹرز کی تنصیب کے لیے بجٹ میں رقم مختص کر دی ہے جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ کا باقاعدہ سرکاری لیٹر عدالت میں پیش کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کا جھوٹا بیانیہ ایک بار پھر زمین بوس، بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف ’دہشتگردی کی پراپیگنڈہ مہم‘ چلائی ہی تھی کہ دوسری جانب سچ سامنے آ گیا
ٹریفک وارڈنز کا ہیلتھ الاؤنس
عدالت نے دوران سماعت ٹریفک وارڈنز کو ہیلتھ الاؤنس نہ دیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ محکمہ فنانس رکاوٹ بنا ہوا ہے، "جنہیں الاؤنس ملنا چاہیے انہیں دیا نہیں جاتا۔"
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل نہ کرنے کا فیصلہ
ماحولیاتی تبدیلی کی اہمیت
ماحولیاتی تبدیلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے عدالت نے ریمارکس دیے کہ موسم شدید گرم ہو چکا ہے، درجہ حرارت دو ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، ہیٹ ویوز، کلائمیٹ چینج اور دیگر خطرات ایک ساتھ موجود ہیں، ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی میں پھل دار اور دیسی درخت لگانے کا فیصلہ
عوامی رویہ
عدالت نے عوامی رویے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پانی کو ضائع کر رہے ہیں، انہیں اس کی قدر ہی نہیں، سندھ کے عوام سے پوچھیں پانی کی اہمیت کیا ہوتی ہے۔
سماعت کی ملتوی
عدالت نے تمام متعلقہ محکموں کو عملدرآمد رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔








