اسرائیل کے ایران پر حملے پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بیان جاری کر دیا

اقوام متحدہ کی سخت مذمت
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایران پر اسرائیل کے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف نہ دھکیلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے زیتون کے تیل نے امریکہ میں ہونیوالے مقابلے میں تمغہ جیت لیا
تنازع کی شدت سے بچنے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق انتونیو گوتریس نے جاری بیان میں کہا کہ ایران اور اسرائیل گہرے تنازع کی طرف بڑھنے سے گریز کریں، اور ایسی صورتحال پیدا نہ کریں جس کا خطہ متحمل نہیں ہو سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: سوئٹزر لینڈ: ایک شخص کا شارٹس پہن کر برف میں دبے رہنے کا انوکھا ریکارڈ
علاقائی امن کے خطرات
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ پہلے ہی نازک حالات سے گزر رہا ہے، اور مزید کسی کشیدگی سے علاقائی و عالمی امن کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ سیکریٹری جنرل نے کہا کہ خطے کو کسی بھی نئی جنگ یا غیر یقینی صورتحال میں دھکیلنے سے گریز کیا جائے۔
جنگ کی صورتحال میں اضافہ
اقوام متحدہ کی جانب سے یہ ردعمل ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد خطے میں شدید تناؤ پایا جا رہا ہے۔ عالمی برادری بھی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے