ایرانی سپریم لیڈر نے حسین سلامی کی شہادت کے بعد پاسدران انقلاب کے نئے سربراہ کے نام کا اعلان کر دیا
ایرانی سپریم لیڈر کی نئی تقرری
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا سربراہ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پختونخوا کے عوام کی اکثریت احتجاج کیخلاف، 53 فیصد نے کسی بھی احتجاج میں جانے سے انکار کیا: سروے
تقرری کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر ان چیف حسین سلامی کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کے بعد ایرانی سپریم لیڈر نے جنرل احمد وحیدی کو پاسداران انقلاب کا سربراہ مقرر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی
پاسداران انقلاب کا قیام
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی کا قیام 1979 میں ایرانی انقلاب کے بعد نئے اسلامی نظام کے دفاع کے لیے عمل میں آیا تھا۔
پاسداران انقلاب کی ساخت
پاسداران انقلاب اسلامی کی اپنی زمینی، بحری اور فضائی افواج ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 90 ہزار اہلکار ہیں۔ پاسداران انقلاب ایران کے بلیسٹک میزائل اور ایٹمی پروگراموں کی بھی نگرانی کرتا ہے۔








