ایک اننگز میں 19 چھکے، نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے کرس گیل کا ریکارڈ توڑدیا

نیوزی لینڈ کا نیا ریکارڈ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کے فن ایلن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ: پٹرولیم لیوی متعین کرنے کا اختیار پٹرولیم ڈویژن کو دینے کی منظوری
فن ایلن کا شاندار اننگز
فن ایلن نے امریکا کی میجر لیگ کرکٹ کے دوران اپنی اننگز میں 19 چھکے لگانے کا ریکارڈ بنایا۔ اس سے پہلے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنہوں نے 18 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
فن ایلن نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف 51 گیندوں پر 151 رنز کی اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے وفاداری کسی کام نہ آئی، پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والے دانش کنیریا کی تصویر انڈین سٹیڈیم سے ہٹا دی گئی۔
مزید ریکارڈز
فن ایلن نے اپنی اننگز میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 150 رنز بنانے کا ریکارڈ بھی بنایا، انہوں نے 49 گیندوں پر 150 رنز بنائے، اس کے بعد فن ایلن 34 گیندوں پر سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
پہلا میچ کا خلاصہ
یاد رہے کہ ایم ایل سی کے پہلے میچ میں سان فرانسسکو یونیکورن نے واشنگٹن فریڈم کو 123 رنز سے شکست دی تھی، سان فرانسسکو یونیکورن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 269 رنز بنائے تھے۔
ہدف کے تعاقب میں واشنگٹن فریڈم کی پوری ٹیم 13.1 اوورز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جب کہ میچ میں پاکستان کے حارث رؤف نے سان فرانسسکو یونیکورن کی جانب سے 3 وکٹیں لی تھیں۔