کرشمہ کپور کے سابق شوہر سنجے کپور دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

بھارتی صنعتکار سنجے کپور کی وفات

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور معروف بھارتی صنعت کار سنجے کپور 53 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں نچلے اور تنخواہ دار طبقے کو جتنا ریلیف دے سکتے تھے دیا ہے: وزیرخزانہ

سنجے کپور کا اچانک انتقال

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے کپور لندن کے نواحی علاقے میں واقع گارڈز پولو کلب میں پولو کھیلتے ہوئے اچانک گر پڑے، انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

رپورٹ میں بتایا جارہا ہے کہ انہیں پولو میچ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، گلگت، چترال سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کاروباری کامیابی

سنجے کپور آٹو موبائل کمپنی "سونا کومسٹار" کے چیئرمین تھے، جو عالمی سطح پر آٹو پارٹس فراہم کرنے والی معروف کمپنی سمجھی جاتی ہے۔ انہوں نے ایم آئی ٹی اور ہارورڈ بزنس سکول سے تعلیم حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان 22 جولائی کو کثیر الجہتی تعاون سے متعلق اجلاس کی میزبانی کرے گا: دفتر خارجہ

شادی اور خاندان

سنجے کپور اور کرشمہ کپور 2003 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، تاہم باہمی اختلافات کے باعث 2016 میں اُن کی طلاق ہوگئی۔ اُن کے دو بچے بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحافیوں کے مثبت کردار کو نہ صرف تسلیم کرتے ہیں بلکہ انکے ساتھ کھڑے ہیں: علی امین گنڈا پور

تنہائی کا لمحہ

وفات سے چند گھنٹے قبل سنجے کپور نے سوشل میڈیا پر احمد آباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر اظہارِ افسوس کیا تھا، جس کی پوسٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا لوک ورثہ میں پنجاب اور سندھ پویلینز کا دورہ،میلے ہمارے معاشرے کیلئے ناگزیر ہیں: سردار سلیم حیدر خان

صنعت میں گہرے دکھ کا اظہار

سنجے کپور کی اچانک وفات پر بھارتی فلم انڈسٹری سمیت کاروباری حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ کرشمہ کپور سے تعزیت کیلئے کرینہ کپور، سیف علی خان، ملائکہ اروڑہ سمیت متعدد قریبی رشتہ دار اور دوست ان کے گھر پہنچ گئے ہیں۔

آخری رسومات

سنجے کپور کی آخری رسومات لندن میں ادا کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس حوالے سے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...