پاکستانی صحافی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی
مشہور صحافی کی ٹرمپ کو شکایت
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قاسم سوری کی شکایت لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس کل دوپہر 11:30 بجے طلب، 39نکاتی ایجنڈا پیش
تحریک انصاف کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عمران خان کی رہائی اور شہباز حکومت کیخلاف امریکا میں احتجاج کے حوالے سے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر کارکنوں کو احتجاج میں شرکت کیلئے دعوت دی جارہی ہے اور سڑکوں پر وینز کے ذریعے مہم بھی چلائی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے سابق صدر شیخ قیصر محمود کے اعزاز میں عشا ئیہ
قاسم سوری کا جواب
اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر صارف عبدالرحمان نے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے سوال کیا کہ ایمبیسی کے سامنے احتجاج کا کیا فائدہ ہوگا؟
توقاسم سوری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی پریڈ اسی دن وائٹ ہاؤس کے قریب کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے قریب ہورہی ہے، وہ پورا علاقہ بند کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی خبریں بے بنیادہیں، ایف بی آر
رضوان رضی کی ٹرمپ کو ٹوئٹ
اس پر معروف صحافی اور تجزیہ کار رضوان رضی نے سوشل میڈیا پر قاسم سوری کی پوسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ یہ شخص آپ کی پریڈ خراب کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے، اس کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں۔
Dear @realDonaldTrump
This guy is planning to disturb your Parade. Pls keep an eye on it. pic.twitter.com/x3fvoLWADv— Rizwan Razi™ (@realrazidada) June 11, 2025
پی ٹی آئی کی احتجاجی ریلی سے لاتعلقی
یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر امریکا میں احتجاجی ریلی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ان سے کوئی تعلق نہیں۔








