میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا تنخواہ میں اضافہ نہ ماننے کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے تنخواہ بڑھانے سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
میڈیا سے گفتگو
پارلیمنٹ لاجز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ میری تنخواہ بڑھانے سے میرا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیردفاع کا احترام کرتا ہوں، میرے تنخواہوں میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔
صحافی کے سوال پر جواب
صحافی کے سوال "کیا آپ تنخواہ میں اضافہ واپس کر رہے ہیں؟" کے جواب میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ "تنخواہ واپس کرادیں، یہ اچھی بات ہے، میری تنخواہ میں اضافے سے متعلق مجھ سے کوئی مشاورت نہیں ہوئی۔"