زرمبادلہ ذخائر 38 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک کی مسلسل ڈالر خریداری کے باعث ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ معدنیات کا مستقبل ڈیجیٹائزیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہے:شیر علی گورچانی
ڈالر ذخائر میں نمایاں اضافہ
نجی ٹی وی سماء نے مرکزی بینک کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے کے دوران 27 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نمایاں اضافے سے ملک کے ڈالر ذخائر کا مجموعی مالی حجم 16 ارب 88 کروڑ ڈالر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5ہزار 500روپے کی کمی
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو
سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 16 کروڑ 70 لاکھ ڈالر بڑھکر 11 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس 11 کروڑ ڈالر اضافے سے پانچ ارب 20 کروڑ ڈالر ہوگئے۔ رواں مالی سال کے 11 ماہ میں ملکی زرمبادلہ ذخائر میں دو ارب 88 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
ماہرین کی رائے
ماہرین کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈالر ریزرو 70 دن کی درآمدات کے برابر ہیں۔ ترسیلات زر اور برآمدات بڑھنے، آئی ایم ایف اور دیگر انفلوز سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا۔ زرمبادلہ ذخائر بڑھنے سے ادائیگیوں کا توازن بہتر اور روپے کی قدر مستحکم ہوگی۔








