شادی کا شوق ہے، چاہتی ہوں نخرے اٹھانے والا شوہر ملے:خدیجہ سلیم

خدیجہ سلیم کی شادی کی خواہش
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اُبھرتی ہوئی اداکارہ خدیجہ سلیم کا کہنا ہے کہ انہیں شادی کا بہت شوق ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ کوئی ایسا شخص ملے جو اُن کے نخرے اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں: پراسرار خالق، دھوکہ اور پیزا کی خریداری: بٹ کوائن سے متعلق سات دلچسپ کہانیاں
عید مارننگ شو میں شرکت
ڈان کے مطابق خدیجہ سلیم حال ہی میں عید کے موقع پر ندا یاسر کے ’عید مارننگ شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ اداکارہ نے بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد ان کی کام چوری کی عادت ختم ہوگئی ہے، پہلے وہ بہت زیادہ کام چور تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے 5 امیر ترین اداکار اور اداکاراؤں کی تفصیلات سامنے آگئیں
زندگی میں تبدیلیاں
انہوں نے کہا کہ میری امی میرے بہت نخرے اٹھاتی تھیں، لیکن شوبز میں آنے کے بعد ہر کام خود کرنا پڑتا ہے، زندگی اب کافی بدل گئی ہے، پہلے زندگی بہت آسان تھی، لیکن اب ہر چیز مشکل لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف حکومت نے 1 سال میں کتنا قرض لیا؟ تفصیلات سامنے آئیں
جوانی کے دنوں میں پریشانی
خدیجہ سلیم نے بتایا کہ نوعمری میں اُن کے چہرے پر بہت زیادہ دانے تھے، تاہم دوائیوں کے استعمال سے وہ ختم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہا، اسرائیلی فوج کا دعویٰ
اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اداکار فہد مصطفیٰ کو بہت پسند کرتی ہیں اور اگر کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے پاکستان اور بنگلہ دیش کو علیحدہ ہوتے دیکھا، صدر آصف علی زرداری
شادی کے لئے خوابوں کا شوہر
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ اُن کا ہونے والا شوہر دکھنے میں بھی خوبصورت ہو، جس پر اکثر لوگ مجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تمہیں ایسا شخص کیسے ملے گا؟ کیا آرڈر پر بنواؤگی؟ تو میں انہیں یہی جواب دیتی ہوں کہ میں اللہ میاں سے مانگ رہی ہوں اور وہ مجھے ایسا شوہر ضرور دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سپوت پاکستان محمد نواز شریف قدیم لاہور کی بحالی کے لیے کوشاں
غیر ملکی مقام پر پروپوز کا خواب
خدیجہ سلیم نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کا شوہر کسی غیر ملکی مقام پر انہیں شادی کے لیے پروپوز کرے، شادی کی تقریبات شاندار ہوں اور وہ شخص ایسا ہو جو ان کے نخرے بھی خوب اٹھائے اور ان کی عادتیں اور بھی خراب کر دے۔
پاپولر ڈرامہ سیریل
خیال رہے کہ خدیجہ سلیم نے مقبول ڈراما سیریل ’میم سے محبت‘ میں دنانیر مبین کی بہن کا کردار ادا کیا تھا اور اسی کردار کے باعث وہ ناظرین میں خاصی مقبول ہوئیں۔