سندھ کے بجٹ میں تنخواہوں میں 12 اور پنشن میں 8 فیصد اضافے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کا بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے شرمناک جرم میں ملوث غیر ملکی خاتون گرفتار
بجٹ پیشی کے دوران شور شرابہ
نجی ٹی وی چینل ’’دنیا نیوز‘‘ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بجٹ پیش کر رہے ہیں، سندھ اسمبلی میں بجٹ سیشن کے دوران اپوزیشن ارکان کا شور شرابہ جاری ہے۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی جا رہی ہے جبکہ انہوں نے سپیکر ڈیک کا گھیراؤ کر رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہری نے خود کو گولی مار کر الزام سسر پر لگا دیا
بجٹ کا حجم اور عوام کا اعتماد
مراد علی شاہ نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، بجٹ کا حجم 34 کھرب 51 ارب روپے رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر اگلی بار پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس مداخلت کرکے رکوانے کا وقت نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
تنخواہوں میں اضافے کا اعلان
وزیراعلیٰ سندھ نے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ 16 تک تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ ہوگا، جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کو 10 فیصد ایڈہاک ریلیف دیا جائے گا۔
پنشن میں اضافہ اور کنوینس الاؤنس
مراد علی شاہ نے کہا کہ پنشن میں 8 فیصد اضافہ کیا جائے گا، جبکہ معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بھی بڑھایا گیا ہے۔