چمن میں زلزلہ

زلزلے کے جھٹکے چمن میں محسوس ہوئے
چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے ضلع چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور ورکرز کی تنقید سے بوکھلا گئے ہیں : شہزاد اکبر
زلزلے کی شدت
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چمن میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کا مرکز
’’جنگ‘‘ کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ چمن میں زلزلے کا مرکز 15 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا، جھٹکے محسوس ہوتے ہی چمن میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاحال کسی قسم کے نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔