اسرائیل نے کس طرح اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ایران کے دفاعی نظام کو مفلوج کیا؟ ویڈیوز سامنے آگئیں

اسرائیل کا حملہ: ایران کا دفاع مفلوج

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران اس کے دفاعی نظام کو ایران میں موجود اپنے ایجنٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا جس سے ایران کا دفاع مفلوج ہو کر رہ گیا۔ اسرائیل نے ایران کے اندر ہی فرسٹ پرسن ویو (ایف پی وی) ڈرونز تیار کیے۔ کچھ رپورٹس کے مطابق ڈرون تیار کرنے کی یہ اسرائیلی سہولت تہران کے قریب بنائی گئی تھی اور یہیں سے یکدم حملہ کرکے ایران کے دفاعی نظام کو تباہ کیا گیا جس کی اب ویڈیوز بھی جاری کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاسداران انقلاب نے قطر میں امریکی اڈے پر حملے کی تصدیق کر دی

موساد کے دھماکہ خیز ڈرونز

یہ بھی پڑھیں: یوکرین نے فرانس سے 100 رافیل جنگی طیارے حاصل کرنے کا معاہدہ کر لیا، زیلنسکی

ایرانی میزائلوں کا نشانہ

موساد کے بھیجے گئے دھماکہ خیز ڈرونز نے تہران کے قریب ایرانی زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں اور اُن کے لانچرز کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کانگریس اور دیگر کٹر ہندو جماعتوں کا خوف: اگر مسلمان آزاد ہوگئے تو ہند تقسیم ہو جائے گا اور مسلمان اپنی زمین کو جنت بنائیں گے

ایرانی فضائی دفاعی نظام کی تباہی

موساد کے ایجنٹ ایران کے اندر میزائل ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کیلئے ڈرون تعینات کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مری گلاس ٹرین منصوبے کے روٹ کو اسلام آباد ائیرپورٹ تک بڑھانے پر غور

اسرائیل کی حکمت عملی

اسرائیل نے ایرانی میزائل لانچرز اور ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کیلئے ڈرون استعمال کیے۔

یہ بھی پڑھیں: GHQ حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنماوں سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

خفیہ سرگرمیاں

اسرائیلی صحافی امِت سگل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر صرف ڈرونز ہی نہیں چھپائے تھے، بلکہ میزائل اور فضائی دفاع کو ناکارہ بنانے والے آلات بھی خفیہ طور پر نصب کیے تھے، جو گزشتہ رات فعال کیے گئے۔ ان کے مطابق موساد کے ایجنٹوں نے ایران کے وسطی حصے میں فضائی دفاعی نظاموں کے قریب میزائل چھپائے ہوئے تھے، جنہیں رات کے وقت نشانہ بنایا گیا۔

الیکٹرانک جنگی آلات

مزید یہ کہ کچھ خاص آلات جو غالباً الیکٹرانک وار فیئر (الیکٹرانک جنگی نظام) سے متعلق تھے، گاڑیوں پر نصب کیے گئے تھے تاکہ ایرانی فضائی دفاعی نظام کو ناکارہ بنایا جا سکے۔ اسرائیلی صحافی کے مطابق تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس بھی قائم کیا گیا تھا، جہاں سے بغیر پائلٹ فضائی گاڑیوں (UAVs) نے اسفاف آباد کے فوجی اڈے پر موجود زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...