ایران میں پاکستانی زائرین کی مدد اور واپسی کیلئے سفارتی مشن متحرک
پاکستانی زائرین کی صورتحال
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر حکام وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں، سفارتی مشن زائرین کی واپسی کو آسان بنائیں گے اور انھیں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایس جونیئر گالف لیگ کے نو نوجوان گالفرز کی مراکش میں شاندار کارکردگی
اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں خدشات
نجی ٹی وی آ ج نیوزکے مطابق اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے وزارت خارجہ کے سینیئر حکام کا کہنا ہے کہ ایران میں تقریباً پانچ ہزار پاکستانی زائرین موجود ہیں۔
سفارتی اقدامات
سفارتی مشن ان زائرین کو ضروری مدد فراہم کریں گے اور ان کی محفوظ وطن واپسی کیلئے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔ وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد بدلتی رہتی ہے۔ اکثر زائرین سفارتی مشنز سے رابطہ نہیں کرتے۔








