جنگجو معتبر نہیں آتا۔۔۔
جنگجو کی گمشدگی
جنگجو معتبر نہیں آتا
سر سناں پر نظر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری کا سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل آ گیا
ویرانے کی داستان
کس بیاباں میں جھونپڑی ہے جہاں
موسمِ بام و در نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا
دکھ اور غم
کیا منائیں گے ہم اسے جس کو
روٹھنے کا ہنر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ
خاموشی کی شدت
آہٹوں پر قیاس کیا کیجے
اب کوئی نامہ بر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا
دل کی حالت
دل وہ برگد ہے جس کی شاخوں پر
لمحۂ دوپہر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے استدعا ہے کہ بے گناہوں کو معاف کر دیں : شیخ رشید
ضمیر کی آہ
کتنے دھبے ضمیر پر ہیں مگر
داغ پوشاک پر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بنوں پہنچ گئے ، وزیر اعظم بھی جائیں گے ، اہم فیصلے متوقع : سیکیورٹی ذرائع
یاد کی تلخی
یاد آتا ہے وہ سفر میں کیوں
جس کا رستے میں گھر نہیں آتا
اشکوں کا وزن
اشک اتنے کثیف ہیں عباس
سیپ میں اب گہر نہیں آتا
کلام :حیدر عباس








