جنگجو معتبر نہیں آتا۔۔۔
جنگجو کی گمشدگی
جنگجو معتبر نہیں آتا
سر سناں پر نظر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پولیس اہلکار پانچ ماہ تک خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا
ویرانے کی داستان
کس بیاباں میں جھونپڑی ہے جہاں
موسمِ بام و در نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: رات گئے بھارتی جارحیت لیکن اس دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کیا کرتے رہے؟ پتہ چل گیا
دکھ اور غم
کیا منائیں گے ہم اسے جس کو
روٹھنے کا ہنر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: اے ڈی بی کا پاکستان کے لیے 33 کروڑ ڈالر اضافی امداد کا اعلان
خاموشی کی شدت
آہٹوں پر قیاس کیا کیجے
اب کوئی نامہ بر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ریسٹورنٹ کے کھانے کے بعد 2 بچیاں جاں بحق، کچن سٹاف گرفتار
دل کی حالت
دل وہ برگد ہے جس کی شاخوں پر
لمحۂ دوپہر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں رواں برس کتنے زلزلے آئے؟ برٹش جیولوجیکل سروے رپورٹ جاری
ضمیر کی آہ
کتنے دھبے ضمیر پر ہیں مگر
داغ پوشاک پر نہیں آتا
یہ بھی پڑھیں: پوتے پوتیوں میں چھپ کر ٹافیاں اور سوڈا بانٹنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کا خاندان
یاد کی تلخی
یاد آتا ہے وہ سفر میں کیوں
جس کا رستے میں گھر نہیں آتا
اشکوں کا وزن
اشک اتنے کثیف ہیں عباس
سیپ میں اب گہر نہیں آتا
کلام :حیدر عباس








