ایران کا اسرائیل کے 2 لڑاکا طیارے مار گرانے کا دعویٰ
ایران کا دعویٰ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنی حدود کے اندر اسرائیل کے دو لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابا گورو نانک دیو جی کا 556واں جنم دن، 30 ہزار یاتری ننکانہ صاحب آئیں گے،سی سی ٹی وی کیمرے نصب، 3 کنٹرول رومز قائم
اسرائیلی طیاروں کی معلومات
سی این این کے مطابق یہ دعویٰ ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کی طرف سے کیا گیا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ یہ بھی واضح نہیں ہے کہ اسرائیل کے کس قسم کے طیارے گرائے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا کی اطلاعات
سوشل میڈیا پر کچھ ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اسرائیلی طیارہ گرنے کی ویڈیو ہے۔








