امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں: امریکی محکمۂ خارجہ نے ہدایت جاری کر دی

امریکی محکمۂ خارجہ کی ہدایت
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔ جبکہ ایران میں موجود امریکی شہری فوراً ایران چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو شوہر سے ملنے والے تحائف میں پسندیدہ تحفہ کونسا ہے؟
ایران میں موجود امریکی شہری کے لیے ہدایت
امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران میں موجود امریکی شہری جو فوری طور پر نکل نہیں سکتے وہ محفوظ مقام پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی بیلسٹک میزائل میں کلسٹر بم وار ہیڈ کا استعمال: اسرائیلی میڈیا
اسرائیل کا ایران پر حملہ
واضح رہے کہ آج اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے جن میں فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور عسکری و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
ایران کے سپریم لیڈر کا بیان
دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اسرائیل سخت سزا کا انتظار کرے۔