امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی
امریکی سٹاک مارکیٹ میں مندی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کا رجحان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، بلدیہ ٹائون کی پہاڑیوں سے 12 سالہ بچے کی برہنہ لاش برآمد
ڈاؤ جونز انڈیکس میں کمی
’’جیو نیوز‘‘ نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاؤ جونز انڈیکس میں 868 پوائنٹس یعنی 2 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ اس کے ساتھ نیسڈیک میں 1.2 فیصد اور ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 1.1 فیصد گراوٹ کا شکار رہی۔ امریکی سٹاک مارکیٹس میں مندی کے بعد سرمایہ کاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے 2026 کے الیکشن ہارنے کی پیشگوئی کردی
ایران کا جوابی حملہ
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ایران نے اسرائیل پر جوابی حملہ کیا اور ڈیڑھ سو سے زیادہ میزائل داغے، تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں بیلسٹک میزائل داغے گئے اور اہم عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ
ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب میں اسرائیلی وزارتِ دفاع کے ہیڈکوارٹرز کے قریب آگ لگ گئی، اسرائیلی فوجی ترجمان کی پریس کانفرنس روک دی گئی۔








