ایران نے ہماری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو سنگین نتائج ہوںگے: امریکہ، سلامتی کونسل میں بیان

امریکہ کا بیان
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ نے سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران نے امریکی شہریوں، اڈوں یا دیگر بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ فحش ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر سامعہ حجاب نے بھی خاموشی توڑ دی
جوہری ہتھیاروں کی روک تھام
جیو نیوز کے مطابق امریکہ کا کہنا تھا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کرسکے، اس کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریفک وارڈنز کی وردی کے ساتھ کیمرے منسلک، بغیر ثبوت چالان نہیں ہونگے
اسرائیل کا حق دفاع
اسرائیل کا ایران پر حملہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے۔ ایرانی قیادت کا اس وقت مذاکرات کرنا دانشمندانہ ہوگا۔
امریکہ کی غیر مشغولیت
امریکہ کو اسرائیلی حملوں کی اطلاع پہلے دے دی گئی تھی، لیکن امریکہ حملوں میں ملوث نہیں۔