کیا امریکہ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کی؟ امریکی صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا
ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کا دعویٰ
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا امریکہ نے ایران پر حملے میں اسرائیل کی مدد کی؟ اس حوالے سے امریکہ کے معروف صحافی ٹکر کارلسن کا بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کے قتل کی تحقیقات میں پیشرفت، مقتولہ کے دوسرے شوہر نے گرفتاری دیدی
ٹکر کارلسن کا انکشاف
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے۔ امریکہ نہ صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی بھی مدد کی۔
یہ بھی پڑھیں: ملائشیا میں یونیورسٹی بس کا حادثہ، 15 طالبعلم جاں بحق
امریکی حکومت کی شمولیت
کارلسن نے مزید کہا کہ برسوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے، اس میں امریکہ شامل ہے۔
امریکی صحافی کا موقف
امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ امریکہ گردن تک اس معاملے میں دھنسا ہوا ہے۔








