ایران کا علی الصبح اسرائیل پر 5 واں بڑا میزائل حملہ، تل ابیب میں متعدد عمارتیں تباہ
ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی نے شدت اختیار کرلی ہے، ایران نے ہفتہ کی علی الصبح اسرائیل پر پانچواں بڑا میزائل حملہ کر دیا۔ تازہ حملے میں درجنوں میزائل داغے گئے جبکہ دھماکوں کی آوازیں تل ابیب اور یروشلم میں سنی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت تمام اداروں میں جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات متعارف کروا رہی ہے : عظمیٰ بخاری
حملے کی تفصیلات
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل تل ابیب میں مختلف مقامات پر گرے، جن میں ایک اسرائیلی وزارت دفاع کی عمارت بھی شامل ہے۔ جبکہ گش دان میں بھی دو ایرانی میزائل گرنے کی اطلاعات ہیں۔ حملے کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 63 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ کئی عمارتیں تباہ ہوئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم پاکستان نے دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
اسرائیلی فوج کا ردعمل
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے کئی میزائلوں کو فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ دیگر نے ہدف کو نشانہ بنایا۔ میزائل حملوں کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں 2 سالہ بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق، وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس، کمشنر بہاولپور سے فوری رپورٹ طلب
ایران کا بیان
ایران نے اس حملے کو "آپریشن وعدہ صادق سوم" کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل کی پالیسیوں کے خلاف ایک انتقامی کارروائی ہے۔ اس سے قبل ایران کی جانب سے ایک گھنٹے میں تین وقفوں کے ساتھ مجموعی طور پر 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکہ: تفتیشی حکام کو نئے اہم شواہد مل گئے
حملوں کا اثر
پہلے حملے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے حملے میں بھی تقریباً 50 میزائل شامل تھے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ حملے خطے میں وسیع جنگ کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج بھارت کرکٹ کا “رام رام ستے” ہو گا، فردوس عاشق اعوان
نقصان کی معلومات
اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں ایک 32 منزلہ عمارت میں آگ لگ گئی جبکہ ایرانی حملوں سے تل ابیب میں 5 مقامات پر تباہی ہوئی ہے، وسطی اسرائیل میں 9 مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے اور متعدد عمارتوں کو نقصان ہوا ہے۔ اس دوران 4 اسرائیلی ہلاک اور 63 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
حملوں کی شدت
پاسداران انقلاب کے مطابق آپریشن وعدہ صادق 3 میں اسرائیل میں متعدد مقامات کو اہداف بنایا گیا ہے اور اسرائیل پر 300 سے زائد میزائل داغے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے 200 بیلسٹک میزائل داغے ہیں جن میں سے متعدد کو فضا میں ہی انٹرسیپٹ کر لیا گیا۔








