ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل؛ میچ کے سنسنی خیز مرحلے میں آسٹریلیا کا بڑا نقصان، اہم کھلاڑی زخمی

اسٹیو اسمتھ کی انجری
کینبرا (ویب ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کی کینال منصوبہ ختم کرنےکی پیشکش لیکن پیپلزپارٹی نے کیا جواب دیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ
واقعہ کی تفصیلات
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح افواج کی بریفنگ انتہائی مایوس کن، بھارتی فوج کی جنگی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوگئی، انڈین دفاعی تجزیہ کار نے اپنی ہی فوج کے پرخچے اڑا دیے
کیچ کے دوران حادثہ
یہ واقعہ جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب مچل اسٹارک جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی وکٹ لینے کے قریب پہنچے۔ ان کے بیٹ سے ایج نکلا لیکن سلپ میں کھڑے اسمتھ گیند پر لپکے، تاہم وہ کیچ تھامنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مصنوعی انسانی اعضاء کی ٹیکنالوجی ”بایونکس“ کا آغاز،وزیراعلیٰ مریم نوازنے6سالہ بچے کو مصنوعی بازو لگوادیئے
چوٹ کی نوعیت
اس دوران اسٹیو اسمتھ کو انگلی پر چوٹ آئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور درد کے باعث انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔ آسٹریلوی کرکٹر کو طبی امداد اور اسکین کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کی انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جا سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: 35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ملک بدری کا حکم
میچ کی موجودہ صورتحال
ادھر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے تیسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز بنا لیے ہیں اور جیت کے لیے محض 69 رنز درکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا اعتراف: منشیات کے استعمال سے حد سے باہر نکل جانے کا تجربہ
بیٹر کی کارکردگی
مڈل آرڈر بیٹر ایڈن مارکرم 102 اور کپتان ٹیمبا باوما 65 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
اسٹیو اسمتھ کا اعزاز
خیال رہے کہ دو روز قبل ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں اسٹیو اسمتھ لارڈز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔