ایران سے جنگ کب تک جاری رہ سکتی ہے؟ اسرائیلی دفاعی اداروں نے بتادیا

اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کا اعلان
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی دفاعی اداروں کا کہنا ہے کہ ایران سے جنگ کم از کم دو ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف کی جنگ: چین نے امریکا کی مزید18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی
نیتن یاہو کا پیغام
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ایران کی میزائل تیاری کی صلاحیت کو مکمل تباہ کر دیں گے۔ انہوں نے فرمایا کہ ایران کے خلاف جاری کارروائیوں کا کوئی ٹائم فریم نہیں دے سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالج سے طبی معائنہ کرانے کی درخواست پر جیل حکام کا جواب غیرتسلی بخش قرار
مشکلات کی پیش گوئی
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایرانی ردِ عمل سخت ہوسکتا ہے اور آنے والے دن مشکل ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیلی دفاعی اداروں کے مطابق ایران سے جنگ کم از کم 2 ہفتے جاری رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضائی حدود کی بندش، مودی کو جی 7 اجلاس سے واپسی پرکتنے گھنٹے کا اضافی سفر کرنا پڑا؟ جانئے
حملے کی تفصیلات
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران پر حملے میں اسرائیل کے 200 لڑاکا طیاروں نے 5 مرحلوں میں حصہ لیا، درجنوں ریڈارز اور زمین سے فضا تک مار کرنے والے میزائل لانچرز کو تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ڈی چوک پر لاشیں گرانے آ رہی ہے؛ فیصل واوڈا
فضائی دفاعی نظام کے خلاف کارروائی
اس کے علاوہ اسرائیل نے ایران کے فضائی دفاعی نظام کے خلاف بڑے پیمانے پر حملہ مکمل کرنے کا بھی دعویٰ کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایرانی انقلابی گارڈز اور ایئر فورس کی لیڈر شپ کے زیر زمین اجلاس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔
سفارت خانوں کی بندش
اسرائیل نے دنیا بھر میں اپنے سفارت خانے تاحکمِ ثانی بند کردیے ہیں اور قونصلر سروس بھی معطل رہے گی۔